جموں وکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ نے کشمیر کے چار اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو پُر خطر علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ جے کے ڈی ایم اے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گاندربل ، بانڈی پورہ ، بارہ مولہ اور خپواڑہ اضلاع میں کم خطرے والے برفانی تودے گر آنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور برفانی تودے کے شکار علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں برف و باراں اور میدانی علاقوں میں بارشوں کی پیشین گوئی کی ہے۔














