وزیر اعظم کی قیادت میں جموںوکشمیر سماجی و اِقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن۔مرکزی وزیر پشو پتی کمار پارس
پی آر آئیز ، صنعتی ایسو سی ایشنوں ، نوجوانوں اور مقامی کاریگروں کا مرکز ی وزیر سے ملاقات
مرکزی وزیر فوڈ پروسسنگ اِنڈسٹریز پشو پتی کمار پارس نے عوامی رَسائی مرکزی حکومت کے اقدام کے ایک حصے کے طور پر آج یہاں ڈی سی دفتر سانبہ کے کانفرنس ہال میں مختلف وفود کے ساتھ ملاقات کی۔اس موقعہ پرضلع ترقیاتی کونسل کے ممبران ،چیئرمین بلاک ڈیولپمنٹ کونسل ، خواتین سرپنچوں ، بڑی براہمنا اور سانبہ کی صنعتی ایسو سی ایشن ، فوڈ پروسسنگ اِنڈسٹریز ایسو سی ایشنز ، سی۔ ڈائیٹ کے نوجوانوں اور ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم کے کاریگروں کے وفود نے مرکزی وزیر کے سامنے مطالبات کا ایک میمورنڈم پیش کیا۔مرکزی وزیر موصوف کے ہمراہ چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل کیشودت شرما، وائس چیئرمین ڈی ڈی سی بلوان سنگھ، ضلع ترقیاتی کمشنر محترمہ انورادھا ، ایس ایس پی بینم توش ، اے ڈی سی راکیش دوبے اور دیگر اَفسران بھی تھے۔مرکزی وزیر پشو پتی کمار پارس نے وفود کو بغور سنا اور کہا کہ جموںوکشمیر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سماجی و اقتصادی ترقی پر گامزن ہے ۔اُنہوں نے کہا،” ملک کی 140 کروڑ آبادی تمام شعبوں میں چاہے وہ تعلیم ہو ، ہیلتھ کیئر سہولیات، بغیر کسی رُکاوٹ کے آن لائن خدمات ، پاور اَپ گریڈیشن ، سڑکوں کے نیٹ ورک کی ترقی ، چوبیس گھنٹے پائپ پانی کی فراہم وغیرہ بے مثال ترقی دیکھ رہی ہے جبکہ سماجی تحفظ سکیموں نے اِس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ترقی دیرپا اور مساوی ہو۔“اُنہوں نے سی۔ ڈی وائی ٹی اِی کے تحت نوجوانوں کے گروپ ، خواتین سرپنچوں ، صنعت کاروں ، بُنکروں ، کاریگروں سے بھی اِستفساری گفتگو کی اور زمینی سطح پر مختلف سرکاری سکیموں کی عمل آوری کے بارے میں رائے لی۔مرکزی وزیرپشو پتی کمار پارس نے کہا کہ وزارتِ فوڈ پروسسنگ اِنڈسٹریز کے تحت مختلف سکیمیں ملک کے فوڈ پروسسنگ اَنٹرپرائزز کے لئے بہت اہم ثابت ہو رہی ہیں اور یہ وزیرا عظم نریندر مودی کے آتما نر بھر بھارت کے خواب کو پورا کرنے کے لئے ایک اہم قدم ہے ۔ اُنہوں نے مقامی لوگوں سے پی ایم کے ایس وائی ، پی ایل آئی ایس ایف پی آئی،منی فوڈپارکس وغیرہ جیسے فوائد کی سکیموں سے فائدہ اُٹھانے کی اپیل کی جو کہ ملک میں فوڈ پروسسنگ شعبے کی ترقی کو بڑا فروغ دے رہی ہے۔وفود نے حکومت کے عوامی رَسائی پروگرام کو بالخصوص جموں وکشمیر کے ریاستی عوام کے لئے سراہا جنہوں نے اِس اقدام میں گہری دِلچسپی ظاہر کی۔ وفد کے ایک رُکن نے کہا کہ مرکزی حکومت کے جموںوکشمیر یوٹی کی ترقی کے عزم کے متعدد اِختراعی اقدامات کے ثمر آور نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔













