سری نگر:۸۱،فروری/ جمعہ کوگول مارکیٹ کرن نگر سے ایک27سالہ نامعلوم نوجوان کی نعش مسجد کے واش روم سے برآمد ہونے کے روزبعدہفتہ کی صبح گاندربل ضلع کے واسکورہ علاقے میں ایک35 سالہ شخص مردہ پایا گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع گانربل کے واسکورہ علاقہ میں ہفتہ کی صبح اُسوقت تویش کی لہردوڑ گئی ،جب یہاںایک35سالہ شخص تصوف احمدراتھر ساکنہ کنگن کوایک کھلی جگہ پر بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔تصوف راتھر کو فوری طور پر قریبی طبی مرکز لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دے دیا۔ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور تحقیقات جاری ہے اور متوفی کی لاش کو طبی اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔اُدھر ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ یہاں کرن نگر کے گول مارکیٹ علاقے میں جمعہ کو ایک 27 سالہ نوجوان کی لاش ملی۔حکام نے بتایا کہ 27 سالہ نوجوان عادل نذیر بٹ ساکن نورباغ سری نگرکو جو گول مارکیٹ کرن نگر میں مسجد کے واش روم میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔اس نوجوان کوایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
راجوری سے ریاسی جارہی بس راستے میں حادثے کی شکار













