جموں، 17 فروری/ ہندوستانی تائیکوانڈو ٹیم کے کھلاڑی اور فٹ انڈیا موومنٹ کے سفیر دانش منظورنے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔دانش منظور نے اپنے کوچ ش اتل پنگوترا کے ہمراہ جموں کشمیر کے کھلاڑیوں کو فراہم کی جانے والی بے مثال حمایت اور مدد کے لیے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں بین الاقوامی ووشو پلیئر ابھیشیک جموال نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی۔ قبل ازیں شری ماتا سکرالا دیوی ٹرسٹ کے چیئرمین ترپٹ کمار شرما نے جمعہ کو راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سنہا سے ملاقات کی۔ شری ترپٹ شرما نے ایس جتن لینگر، ایس ویمل مہرا اور ایس تاجندر سنگھ کے ہمراہ لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ شری ماتا سکرالا دیوی مندر کی ترقی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کی طرف سے پیش کئے گئے مسائل کو صبر سے سنا اور ان کے تمام حقیقی خدشات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی۔













