کمشنر سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود شیتل نندا نے آج یہاں جموں وکشمیر سے طلباءکے ایک گروپ کو نوجوانوں کے تبادلے پروگرام ’وطن کو جانو‘ کے دس روزہ دورے کے لئے جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔اِس دورے میںجموںوکشمیر کے مختلف علاقوں سے 250 طلباءنے حصہ لیا ۔یہ دورہ جموں و کشمیر رِی ہیبلٹیشن کونسل اور محکمہ سماجی بہبود نے جموںوکشمیر اور لداخ اَموراور مرکزی حکومت کے زیر اہتمام منعقد کیا ہے۔دس روزہ دورے کے دوران بچوں کو دہلی ، لکھنو¿ او رآگرہ میں تاریخی اور ثقافتی اہمیت کی یاد گاروں اور مقامات کو دیکھنے کا موقعہ ملے گا۔محترمہ شیتل نندا نے طلبا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بچوں سے کہا کہ یہ دورہ ان کے لئے ملک کی بھرپور ثقافت اور ورثے سے روشناس کرنے کا بہترین موقع ہے۔اِس دورے کو ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جموں ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جموں وکشمیر رِی ہیبلٹیشن کونسل او ردیگر اَفسران کی موجودگی میں جھنڈی دِکھا کر روانہ کیاگیا۔














