ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے آج سول سیکرٹریٹ میں مالی برس 2023-24ءکے لئے بھیڑ و پشو پالن اور ماہی پروری شعبوں میں مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں کے سالانہ ایکشن پلان کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے منصفانہ اَخراجات اور سکیموں کے فعال عمل آوری پر زور دیا ۔اُنہوں نے کہا کہ اہم سکیموں کی کامیابی کے لئے عمل درآمد سے قبل مناسب منصوبہ بندی بہت ضروری ہے۔اُنہوں نے بھیڑ و پشو پالن شعبوں میں روزگار پیدا کرنے اور نسل کی بہتری کے مختلف طریقوں پر بھی غور کیا ۔میٹنگ میں اہل اُمیدواروں اور مقامی نوجوانوں کے لئے تخم ریزی کی ریفریشر ٹریننگ پر اَفسران نے تبادلہ خیال کیا ۔ اِس بات پر زور دیا گیا کہ بھیڑ و پشو پالن شعبوں کے لئے معیاری طریقوں اور تربیت یافتہ پریکٹیشنرز کی ضرورت ہے۔ میٹنگ میں پشوﺅں کی بیماریوں پر قابو پانے کے لئے ریاستوں کی مدد( اے ایس سی اے ڈی)، نیشنل لائیو سٹاک مشن( این ایل ایم) ، راشٹریہ گوکل مشن( آر جی ایم) ، نیشنل اینمل ڈیزیز کنٹرول پروگرام( این اے ڈی سی پی)اور پردھان منتری متسیاسمپد ایوجناکے علاوہ چند دیگر جیسی سکیموں کے ایشن پلان پر بات چیت ہوئی۔میٹنگ میں سیکرٹری زراعت شبنم کاملی ، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں شبھرا شرما، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری جموں کرشن لال نے شرکت کی جبکہ کشمیر کے اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔














