کشمیر زون پولیس نے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’مشترکہ ٹیم نے ایک در انداز کو مار گرایا علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے، مزید تفصیلات کا انتظار ہے‘۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی کشمر کے ضلع کپوارہ کے سید پورہ علاقے میں گزشتہ شب لائن آف کنٹرول پر ایک عدم شناخت در انداز کو مار گرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹوئٹ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ’گزشتہ شب کپوارہ پولیس کے ذریعے تیار کردہ ایک مخصوص اطلاع کی بنیاد پر فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے سید پورہ اگلے علاقے میں در اندازی کی کوشش کرنے والوں کے ایک گروپ کو روکا‘۔کشمیر زون پولیس نے ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ ’مشترکہ ٹیم نے ایک در انداز کو مار گرایا علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے، مزید تفصیلات کا انتظار ہے‘۔













