ADVERTISEMENT
جموں کشمیر لداخ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس ، جسٹس نونگمیکاپام کوٹسور سنگھ نے ایک تقریب میں حلف اُٹھایا۔ سرکار کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق جموں میں کنونشن سنٹر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران جموں کشمیر کے نئے چیف جسٹس ، جسٹس کوٹسور سنگھ کو جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے حلف دلایا ۔ اس موقعے پر جموں کشمیر ہائی کورٹ کے معزز جج صاحبان ، سینئر وکلاءاور سرکاری اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے ۔
ADVERTISEMENT













