سرینگر/15فروری/کپواڑہ کی ایک نوعمر لڑکی کی لاش جس نے 12 فروری کی شام سری نگر کے سونہ وار علاقے میں مبینہ طور پر دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی تھی، بدھ کی دوپہر کو برآمد کی گئی۔سرحدی ضلع کپوارہ کی دوشیزہ کی لاش سونہ وار کے دریائے جہلم سے برآمد کی گئی ۔ذرائع نے بتایا کہ بحریہ، دریائی پولیس اور ایس ڈی آر ایف نے مشترکہ طور پر ایک بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی اور آج یہاں سونہ وار کے مقام پر دریائے جہلم سے لڑکی کی لاش کو نکالا۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس قانونی کارروائی کے لیے لاش کو تحویل میں لے چکی ہے جس کے بعد اسے آخری رسومات کے لیے لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔












