الیکشن میں دیری کاسوال اٹھانے والوں کواپنے دور پربھی نظردوڑانی چاہیے پھر بھی عدالتوں کادروازاہ کھلاہے/امیت شاہ
جموں وکشمیر میں اسمبلی الیکشن کے بعد سٹیٹ ہڈ بحال کرنے کاعندیہ دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہ انتخابات میں دیری کی بات کرنے والوں کے لئے عدالتوں کے دروازے کھلے ہے 370-35کاخاتمہ ہمارے ایجنڈے میں شامل تھااور خصوصی درجے کی منسوخی کے بعدجموںو کشمیرمیں حالات دن بدن بہتر ہوتے جارہے ہے عسکریت کاخاتمہ ہونے کے قریب علیحدگی پسندی کاروح جان ختم ٹیرر فنڈنگ حوالہ رقومات کے نیٹ ورک کوزمین بوس کرنے کی کارروائیاں جاری اور جموںو کشمیرمیں ایک نئے تعمیرو ترقی کے دور کاآغاز ہوچکاہے ۔ جموںو کشمیرمیں اسمبلی الیکشن کمشن آف انڈیا کی ذمہ داری ہونے کاعندیہ دیتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ جموںو کشمیرکاسٹیٹ ہڈ اسمبلی الیکشن کے بعد ہی بحال کیاجاسکتاہے ۔وزیرداخلہ نے کہاکہ حدبندی کاکام مکمل ہونے ووٹرفہرست منظر عا م پر آ نے کے بعد الیکشن کمشن آف انڈیاکی ذمہ داری ہے کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی الیکشن کرانے کے سلسلے میں اقدامات اٹھائے اور جب بھی ایسا ہوگا مرکزی حکومت اسمبلی الیکشن کویقینی بنانے کے ضمن میں جوتمام اقدامات اٹھائی گی جسکی ضرورت محسو س کی جائے گی ۔وزیرداخلہ نے خصوصی انٹرویو کے دوران حزب اختلاف کی سیاسی پارٹیوں کی جانب سے جموںو کشمیرمیں اسمبلی الیکشن نہ کرانے کامرکزی سرکار پر الزام لگانے کے سوال کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ جولوگ اور لیڈران جموںو کشمیرمیں اسمبلی الیکشن کرانے پرسوالات اٹھاتے ہے انہیںزرا اپنے دور کے سلسلے میں بھی نظردوڑانی چاہئے کہ ان کے دور میں پنچایت بی ڈی سی ڈی دی سی الیکشن کاکئی نام ونشان تک نہیں تھااور اگر پھر بھی انہیں لگتا ہے کہ مرکزی حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اقدامات نہیں اٹھارہی ہے تو ان کے لئے عدالتوں کے دروازے کھلے ہے انہیں کوئی روکنے والا نہیں۔وزیرداخلہ نے 5اگست 2019کو جموں وکشمیرکوخصوصی درجہ واپس لینے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ جموںو کشمیرکاخصوصی درجہ واپس لیناہمارے ایجنڈے میں تھااور اس خصوصی درجے کوواپس لے کرہم نے پورے جموںو کشمیرکوبھارت کے ساتھ ضم کردیاہے اور دفعہ 370،35Aکے خاتمے کے بعد جموںو کشمیرمیںعسکریت کوختم کرنے علیحدگی پسندی کے روح جان کونیست نابود کرنے ٹیرر فنڈنگ حوالہ لین دین کوزمین بوس کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ۔وزیراعظم نریندر مودی سربراہی والی حکومت جموںو کشمیرمیں امن قائم کرنے اور نئے جموں وکشمیرکے قیام میں سر گرم عمل ہے ۔عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی کی جانب سے اٹھائے جانے والے سوالات کاجواب دیتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ پی ڈی پی صدر اور جموںو کشمیرکی سابق وزیراعلیٰ کے بیانات کوسنجیدگی سے نہیں لیناچا














