کچھ علاقوں کے باعث شہر کو بند نہیںکیا جا سکتا ، خلاف ورزی کے مرتکبین کے خلاف سخت کارورائی ہو گی / اعجاز اسد
کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سرینگر کے کچھ علاقو ں میں سخت ترین لاک ڈاﺅن کا نفاذ عمل میںلایا جائے گا کی بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر نے کہا کہ کچھ علاقوں کی وجہ سے پورے شہر کو بند نہیںکیا جا سکتا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے ایس ایس پی سرینگر کے ہمراہ سوموار کو شہر سرینگر کے کئی علاقوں کا دورہ کرکے وہاں کووڈ صورتحال کا جائیزہ لیا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی پاداش میں کچھ دکانوں اور شائپنگ کمپلکس سیل کر دئے اور واضح کر دیا کہ کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کی کسی کو اجازت نہیںدی جائے گی اور جو کوئی بھی اس میںملوث پایا جائے گا ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میںلائی جائے گی ۔ اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر کے کچھ علاقوں میں کووڈ ایس او پیز کی مکمل خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور اس کے چلتے ہم یہ سوچ رہے ہیں کہ ان علاقوں میں سخت لاک ڈاﺅن نافذ کیا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ کچھ علاقوں کی وجہ سے ہم پورے شہر کو یرغمال نہیںبنایا سکتے ہیںاور جن علاقوں میں ان کو لگے گاوہاں بندشوں کا نفاذ عمل میںلایا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کریں تاکہ ہمیں سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت نہ پڑے ۔ اس موقعہ پر ایس ایس پی سرینگر نے بھی بات کرتے ہوئے بتایا کہ شہر کے اچانک معائنہ کے دوران کچھ دکانوں کو بھی سیل کرد یا کیونکہ وہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب پائیں گے ۔