مقامی اور سیاحوں نے جم کر گرم ملبوسات کی خریداری کی
سنڈے مارکیٹ میں لوگوں کا اژدھام ، گرم ملبوسات کو خریدنے کی خاطر مقامی اور غیر مقامی سیاحوں نے جم کر خریداری کی۔ کئی ہفتوں تک بند رہنے کے بعد آج سنڈے مارکیٹ میں لوگوں نے جم کر خریداری کی۔ نمائندے نے بتایا کہ اتوار کے روز جوں ہی سنڈے مارکیٹ میں لوگوں کو ریڈیاں لگانے کی اجازت دینے کے ساتھ ہی لوگوں کی ایک بڑی تعداد گرم ملبوسات کو خریدنے کی خاطر سنڈے مارکیٹ پہنچنا شروع ہوئی۔ معلوم ہوا ہے کہ اتوار کے روز مقامی کے ساتھ ساتھ غیر مقامی سیاحوں نے بھی سنڈے مارکیٹ میں جم کر خریداری کی۔ ریڈہ فروشوں کے مطابق پچھلے کئی ہفتوں سے اُنہیں سنڈے مارکیٹ لگانے کی اجازت نہیں دی گئی جس وجہ سے اُن کی روزی روٹی پر اثر پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ آج اتوار کے روز اُنہیں کام کاج شروع کرنے کی اجازت دی گئی جس پر سبھی خوش ہیں۔ بتادیں کہ سری نگر کے سول لائنز میں ٹی آر سی کراسنگ سے تاریخی لال چوک تک ہر اتوار کو سنڈے مارکیٹ لگتا ہے جس میں سینکڑوں ریڑہ بان ضرورت زندگی کی مختلف چیزیں بالخصوص ملبوسات سستے داموں فروخت کرتے ہیں۔