جموں وکشمیرکے اطراف واکناف میں 26نومبر 2022کویوم دستور یایوم آئین کی تقریبات کااہتمام کیاگیا ،جس میں سیول وپولیس افسروں وملازمین اورجج صاحبان نے بھی شرکت کی ۔اس حوالے سے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات حکومت کے سیکرٹری ڈاکٹر پیوش سنگلہ کی جانب سے23نومبر 2022کوایک سرکیولر زیر نمبر 45-JK(GAD)آف 2022جاری کیاگیاتھا۔ یوم دستور یایوم آئین منانے کیلئے سیول اورپولیس انتظامیہ کی جانب سے وادی کے سبھی 10اضلاع بشمول سری نگر،گاندربل،بڈگام،بارہمولہ ،بانڈی پورہ،کپوارہ،پلوامہ ،کولگام ،اننت ناگ اورشوپیان کیساتھ ساتھ جموں صوبے کے سبھی دس اضلاع میں خصوصی تقریبات کااہتمام کیاگیا ،جس دوران پولیس وسیول حکام نے ماتحت افسروں وملازمین نیز اہلکاروں کوہفتے کے روزآئین کی تمہید پڑھائی ۔پولیس کے سینئر افسروں اورمختلف سرکاری محکموںکے سینئر افسروں وانجینئروںکی سربراہی میں خصوصی یوم آئین تقریبات کااہتمام کیاگیا۔وادی کی سبھی پولیس لائنز اورتھانوںمیں متعلقہ پولیس افسروںنے ان تقریبات کی قیادت کی ۔اس دوران پولیس کے جوان اور جونیئر افسرقطاروںمیں صف بندی کرتے نظرآئے ،جسکے بعدسینئرافسروںنے اُنھیں ملکی آئین سے وفاداررہنے کاحلف دلایا جبکہ اس موقعہ پرآئین کی تمہید بھی پڑھی اورسنائی گئی ۔اس دوران تمام ڈپٹی کمشنروں کے آفسوں کیساتھ ساتھ سبھی سرکاری دفاترمیں بھی اس دن کے حوالے سے تقریبات منعقدکی گئیں ،جن میں سرکاری افسروں اورملازمین نے شرکت کی ۔خیال رہے امسال ملک بھرمیں منائے جانے والے یوم دستور یایوم آئین کاموضوع‘ہندوستان جمہوریت کی ماں‘رکھاگیا تھا۔23نومبر کوجاری سرکاری سرکیولر کیساتھ سیول اورپولیس انتظامیہ کے تحت قائم سرکاری محکموں واداروںکوتمہید کی کاپی بھی ارسال کی گئی تھی ۔سری نگر سمیت وادی میں سبھی ڈسٹرکٹ پولیس لائنزکی جانب سے اس دن کے حوالے سے خصوصی تقریبات کااہتمام کیاگیا،جن کی سربراہی متعلقہ ایس ایس پیزاورایس پیز نے کی جبکہ کئی ایسی تقریبات کی قیادت ڈی آئی جیزنے بھی کی ۔بارہمولہ پولیس کی جانب سے بھی یوم آئین کی مناسبت سے ایک خاص تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جسکی قیادت ایس ایس پی بارہمولہ رئیس محمدبٹ نے کی جبکہ اس تقریب میں پولیس کے دیگر تمام افسروں اورجوانوںنے شرکت کی ۔اُدھر سری نگر،گاندربل،بڈگام،سوپور،اونتی پورہ ،بانڈی پورہ،کپوارہ،پلوامہ ،کولگام ،اننت ناگ اورشوپیان میں پولیس کی جانب سے یوم آئین کی تقریبات کااہتمام کیاگیا۔حلف لینے کے دوران ہر پولیس اہلکار نے عہد کیا کہ وہ اپنے اندر انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے کو فروغ دیں گے اور دیگر افراد کو بھی ملک کی سالمیت کےلئے یہ عہد کرنے کی ترغیب دیں گے۔ملکی ائین کی تمہید پڑھنے کی تقریبات یونین ٹریٹری جموں وکشمیر کے تمام سرکاری دفاتر،خود مختار اداروں،پبلک سیکٹر یونٹوں،مقامی خود حکومتی اداروں (پنچایت ومیونسپل باڈیز)،اسکول،کالجوں میںمیں منعقد کی گئیں۔پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ وادی کشمےر کے تمام پولیس اداروں میں پورے جوش و خروش کے ساتھ’یوم آئین‘کی تقرےبات کا انعقاد کےاگےا ۔ان تقارےب کے دوران پولیس افسران وجوانوں کی طرف سے ایک آئینی عہد لیا گیا۔پولیس آفےسران نے اس موقع پر اپنے اپنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برسوں کی طویل جدوجہد اور عظیم قربانیوں کے بعد ملک کی آزادی غیر ملکی تسلط سے حاصل ہوئی ہے۔ہمارے آئین کی تمہید ان آئینی نظریات کی روح کو متعین کرتی ہے جو ہندوستانی جمہوریت کے تمام اداروں اور ہماری قوم کے لوگوں کے ذریعہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور ہم قوم کی خدمت کےلئے اپنے آپ کو دوبارہ وقف کرنے کا عہد لے رہے ہیں۔اس کے علاوہ حلف برداری کے موقعے پر اےک شہری ہونے کے ناطے ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ شہریوں، گروہوں، اداروں یا شہریوں کی تنظیموں کے درمیان ہر تنازعہ کو پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے اور ہم کسی بھی صورت میں اس کا سہارا نہیں لیں گے۔ کسی بھی تنازعہ کی صورت میں ہم کسی کا پاس نہےں کریں گے۔ ہم آئےن ہند کی پاسداری کے پابند ہونگے ۔