دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو انتہائی قریبی تعلقات میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں: رشی سونک
نئی دہلی، 28 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر تعطل کے حل ہونے کی امید ہے اور بات چیت میں تیزی آئے گی۔ برطانیہ کے نئے وزیر اعظم رشی سنک نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اپنی پہلی باضابطہ بات چیت میں اس امید کا اظہار کیا ہے ۔ مسٹر مودی نے جمعرات کی سہ پہر برطانیہ کے نو منتخب وزیر اعظم مسٹر سنک سے ٹیلی فون پر بات کی اور انہیں اپنے ملک کا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق مسٹر سنک نے کہا کہ وہ برطانیہ اور ہندوستان کے درمیان تاریخی روابط کے چشم دید گواہ ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان ہمارے تعلقات کو انتہائی قریبی تعلقات میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ عالمی چیلنجوں پر بات چیت کے دوران مسٹر سنک نے موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے میں وزیر اعظم مودی کی قیادت کی ستائش کی۔ دونوں رہنما¶ں نے سلامتی، دفاعی اور اقتصادی شراکت داری کے مواقع کا بھی خیر مقدم کیا۔ مسٹر سنک نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان ایک جامع آزاد تجارتی معاہدے کے لیے ہونے والی بات چیت میں اہم پیش رفت ہوگی۔ دونوں رہنما¶ں نے انڈونیشیا میں جی 20 سربراہی اجلاس میں ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔