وادی کشمیر میں سنیچر کی شام کو زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ کا محور افغانستان ۔ تاجکستان بتایا جارہا ہے ۔ یکم جنوری سنیچر وار کو نئے سال کے پہلے ہی دن وادی کشمیر میں شام قریب 6.45:24پر زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ باخبر ذرائع ن بتایا کہ زلزلہ محسوس ہونے کے ساتھ ہی لوگ گھروں سے باہر نکلے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے ۔ اس دوران متعلقہ محکمہ نے بتایا ہے کہ اس زلزلہ کا محور افغان تاجکستان سرحدی علاقہ تھا جبکہ وادی کشمیر میں اس کی شدت 5.1ناپی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وادی کشمیر میں سال نو 2022کے پہلے ہی روز 2005کی دل دہلانے والی یادیں اُس وقت تازہ ہوئیں جب سنیچر وار کی شام کو قریب 6:45منٹ پر زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کا پیمانہ 5.1ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ متعلقہ محکمہ کی جانب سے فراہم کردہ جانکاری کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ زلزلہ کی شدت 5.1ہے جس کا محور افغانستان اور تاجکستان کے درمیان سرحدی علاقہ ہے جہاں پر اس کی شدت کافی زیادہ رہی تاہم وہاں پر کسی بھی قسم کے نقصان کی جانکاری کی خبر فوری طور پر موصول نہیں ہوسکی ۔ا دھر وادی بھر میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس ہونے کے ساتھ ہی لوگ گھروں سے باہر آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے کیوں کہ لوگوں کے ذہنوں میں سال 2005کی یادی آج بھی تازہ ہیںجب منقسم جموں کشمیر کے آر پر شدید زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 7.5ریکارڈ کی تھی اور اس زلزلہ میں آر پار قریب 80ہزار افراد مارے گئے تھے