سرینگر 4 فروری//// جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ کولگام حملے کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ وادی کشمیر میں ابھی بھی حالات پوری طرح سے معمول پر نہیں آئے ہیں۔ یو پی آئی کے مطابق جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے کہاکہ ایک طرف مرکزی سرکار دعویے کر رہی ہے کہ وادی کشمیر میں حالات معمول پر آچکے ہیں لیکن دوسرے جانب کولگام جیسے حملوں سے ان دعووں کی قلعی کھل گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ سچ ہے کہ وادی کشمیر میں امن و امان کی فضا ہے لیکن حالات ابھی پوری طرح سے بحال نہیں ہوئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کی موجودہ سرکار لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر کوشاں ہے۔














