کہا، آج کا دِن جموںوکشمیر میں خواتین کو بااِختیار بنانے اور نوجوانوں کی اَنٹرپرینیور شپ کی راہ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے
’حوصلہ ‘ پروگرام کا بنیادی مقصد جموں و کشمیر یوٹی میں خواتین کی کاروباری صلاحیت کو بروئے کار لانا، خواتین کاروباریوں کےلئے مالیاتی رَسائی اور مارکیٹ کی رَسائی کو بڑھانا اور خواتین کو معاشی طور پر بااِختیار بنانے کےلئے ایک ماحولیاتی نظام تشکیل دینا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر
سری نگر/20جولائی2024ئ
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سری نگر میں”حوصلہ ‘2.0 اور جموں و کشمیرسٹارٹ اَپ پورٹل کا آغاز کیا۔ حوصلہ 1.0 کی کامیابی کی بنیاد پر اِفتتاحی بیچ حوصلہ 2.0 جموں کشمیر میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے اور مارکیٹ تک رَسائی کو آسان بنا کر خواتین میں مالی شمولیت کو بڑھانے کی کوشش کرتا ہے۔ اُنہوں نے اَپنے خطاب میں اس موقعہ پر خواتین اور نوجوان سٹارٹ اَپ اَنٹرپرینیوروںکومُبارک باد دی اور نیک خواہشات کا ا،ظہار کیا۔ لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ ’حوصلہ ‘ پروگرام کا بنیادی مقصد جموں و کشمیریوٹی میں خواتین کی کاروباری صلاحیت کو بروئے کار لانا ، خواتین کاروباریوں کے لئے مالیاتی رَسائی اور مارکیٹ کی رَسائی کو بڑھانااور خواتین کو معاشی طور پر بااِختیار بنانے کے لئے ایک پرداخت ماحولیاتی نظام تشکیل دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر یو ٹی کی خواتین اَنٹرپرینیورز اَپنی سخت محنت اور مضبوط مہم سے عالمی برانڈز بنائیں۔اُنہوں کہا کہ ہماری توجہ خواتین کی قیادت میں ترقی پر مرکوز ہے اور معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لئے خواتین کی اِقتصادی شراکت داری کے لئے وقف کوششیں کی گئی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ بنیادی مقصد ایک دیرپا اَنٹرپرائز ماڈل قائم کرنا ہے جو روزگار پیدا کرنے اور اِقتصادی ترقی میں معاون ہو۔لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں جموں و کشمیر میں اَنٹرپرینیورشپ اور سٹارٹ اَپ کو فروغ دینے کے لئے یو ٹی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سٹارٹ اَپ پالیسی جیسی کوششیں نوجوانوں کو ان کے کاروباری خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لئے ضروری مدد اور وسائل فراہم کرنے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہیں۔اُنہوں نے کہا ،”نیا جے کے سٹارٹ اَپ پورٹل سٹارٹ اَپ پالیسی کے بغیر کسی رکاوٹ عمل آوری کو یقینی بنائے گا ۔ یہ پورٹل مختلف سپورٹ میکانزم جیسے سیڈ فنڈنگ ، مینٹورنگ ، سٹارٹ اَپ ایوارڈز اور اِنکیوبیٹرز و اِنکیوبیشن سہولیات کی ترقی کے لئے بنیادی ڈھانچے کے فوائد کا دعوی کرنے کے لئے درخواست کے عمل کو آسان بنائے گا۔“لیفٹیننٹ گورنر نے جے کے ٹی پی او، جے کے اِی ڈِی آئی، جموں و کشمیر بینک اور دیگر شراکت داروںکی بھی سراہنا کی جنہوں نے جموں وکشمیر یوٹی کی خواتین اور نوجوان کاروباریوں کو بااِختیار بنانے میں اہم کردار اَدا کیا۔جے کے اِی ڈِی آئی نے سٹارٹ اَپ ایکو سسٹم کی سپورٹ اور خطے میںاِختراع کو فروغ دینے کے لئے آج پانچ اعلیٰ تعلیمی اِداروں کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مفاہمت نامے سے طلبا¿ کو اَنٹرپرینیورشپ ، اِختراعات اور سٹارٹ اَپ کے ساتھ اَپنی صلاحیتوں اور علم کو بڑھا نے میں مدد کریں گے ۔