کاموں کی باریک بینی سے نگرانی کو یقینی بنائیں۔ سی اِی او کی اَفسران کو ہدایت
چیف ایگزیکٹیو آفیسر جموں وکشمیر اِکنامک ری کنسٹرکشن ایجنسی (اِی آر اے) اعجاز اسد نے آج یہاں جموں و کشمیر اِکنامک ری کنسٹرکشن ایجنسی کے دفتر میں عالمی بینک کے مالی اعانت سے چلنے والے جہلم توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ کے تحت جاری مختلف فلیگ شپ ذیلی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کےلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔جے ٹی ایف آر پی کے تحت 40.16 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے جدید ترین ای او سی (ایمرجنسی آپریشن سینٹر) پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے اِی آر اے کے سی اِی او کو جانکاری دی گئی کہ زیادہ تر سول اجزا¿ جن میں مین بلڈنگ، سروس بلڈنگ، ہوسٹل بلڈنگ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ اندرونی سڑکوں کی تعمیر، کمپلیکس کے اِردگرد باﺅنڈری وال اور بجلی کے کھمبوں کی تنصیب وغیرہ کا کام مکمل کیاگیا ہے۔ فائر فائٹنگ ٹینک کی تعمیر اور دیگر ذیلی کام جاری ہیں۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر اِی آر اے نے عمل آوری ایجنسی کو ہدایت دی کہ وہ عمارت میں ایچ وِی اے سی (ہیٹنگ وینٹی لیشن اور ایئر کنڈیشننگ) سسٹم کی تنصیب پر فوری طور پر کام شروع کریں اور ذیلی منصوبے کے تحت دیگر سرگرمیوں پر بھی کام تیز کریں تاکہ اس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔اوم پورہ بڈگام میں اسٹیٹ آف آرٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کی عمارت عالمی بینک کی مالی اعانت سے چلنے والی جے ٹی ایف آر پی کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ صلاحیت کو مضبوط بنانے کے جزو کے تحت تعمیر کی جارہی ہے اور اس میں جی پلس وَن فلور کے ساتھ مین کنٹرول بلڈنگ شامل ہے جس کا بلٹ اَپ ائیریا 27,204مربع فٹ ہے جس میں سینٹرل کنٹرول روم فار سپروائزری کنٹرول اینڈ ڈیٹا ایکوزیشن سینٹر بھی ہوگا۔ سروس بلاک جس کا رقبہ 3,224مربع فٹ ہے، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کے جوانوں کے لئے ہوسٹل بلڈنگ میں ڈائننگ ہال، باورچی خانہ، تفریحی کمرہ جیسی تمام سہولیات موجود ہیںاوربڑے سائز کے گودام جس کا رقبہ 11,248 مربع فٹ ہے جو ریسکیو بوٹس، پینے کے قابل پمپوں اور اشیائے خوردونوش کی ضروری اشیاءجیسے اِمدادی اور ریسکیو آلات کے ذخیرے کے لئے اِستعمال کیا جائے گا۔ اِی او سی سینٹر میں انخلا¿ کے لئے خیمے لگانے اور 3 ہیلی کاپٹروں کی ایمرجنسی لینڈنگ کے لئے ہیلی پیڈ کے سائز کے دو کنکریٹ پلیٹ فارم بھی ہیں جن کا سائز 2100×2ہے۔













