ADVERTISEMENT
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے رِیاسی دہشت گردانہ حملے میں ازجان ہوئے یاتریوں کے لواحقین کے لئے فی کس 10لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50ہزار روپے ایکس گریشیا دینے کی منظوری دی ہے۔زخمیوں کا علاج مختلف ہسپتالوں میں جاری ہے۔ضلعی اِنتظامیہ نے تمام ضروری مدد فراہم کرنے کے لئے ایک کنٹرول روم قائم کیاہے۔ اِس مقام پرجموں و کشمیر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی طرف سے ایک مشترکہ سیکورٹی فورس عارضی ہیڈکوارٹر قائم کیا گیا ہے اور رِیاسی دہشت گردانہ حملے کے مجرموں کو بے اثر کرنے کے لئے آپریشن جاری ہے۔
ADVERTISEMENT