تحقیقات وتفتیش کے بعد7ملزمان گرفتار:پولیس
پلوامہ:۸۱، فروری/ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے بٹنور شاہورا علاقے میں مبینہ طور پر فارم مچھلیوں کو مارنے کے الزام میں7 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔پولیس نے ہفتہ کوایک بیان میں کہا کہ 13 فروری کو پولیس چوکی لاسی پورہ کو منظور احمد میر ولد عبدالسلام میرساکنہ بٹنور شہورا کی طرف سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ کچھ نامعلوم افراد نے پانی میں کوئی زہریلی چیز ملا دی ہے۔ جس سے لیتر پلوامہ کے بٹنور علاقے میں ان کے مچھلی فارم میں ہزاروں مچھلیاں مر گئیں۔پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ اس اطلاع پر ایف آئی آر نمبر 9/2023تحت 428آئی پی سی پولیس تھانہ لیتر پلوامہ میں درج کیا گیا اور تفتیش شروع کردی گئی۔پولیس کے مطابق کیس کی تفتیش کے دوران تکنیکی اور انسانی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کئی مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لئے بلایا گیا جہاں سے یہ بات سامنے آئی کہ کچھ افراد نے نہر پر مچھلیاں پکڑنے کےلئے بلیچنگ پاو ¿ڈر کا استعمال کیا جو کہ مچھلیوں کےلئے پانی کا ذریعہ بنتا ہے، جس کی وجہ سے فارم کی مچھلیاں ہلاک ہو گئیں۔انہوں نے کہا کہ اس کارروائی میں ملوث تمام 7ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔علاقے کے عام لوگوں نے ملزمان کے خلاف بروقت کارروائی پر پولیس کے کردار کو سراہا۔













