مہلک وائرس کی وجہ سے 58.73 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت
واشنگٹن(یو این آئی) ہلاکت خیز اور جان لیوا عالمی وباکورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 42 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ، جب کہ اس مہلک وائرس کی وجہ سے 58.73 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے کورونا وائرس ریسورس سینٹر کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 42 کروڑ 16 لاکھ 33 ہزار 509 تک پہنچ گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اب تک 58,73,904 لوگ اس وبا کی زد میں آنے سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ اب تک دنیا بھر میں کورونا کی کل 10,31,88,34,937 خوراکیں لوگوں کو لگائی جا چکی ہیں۔ امریکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ٹاپ ٹین ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وبا سے اب تک 7,84,22,294 افراد متاثر ور اس مہلک وائرس سے 9,34,414 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہندوستان کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں متاثرین کی کل تعداد 4,28,02,505 ہو گئی ہے اور اب تک اس وبا کی وجہ سے 5,11,230 مریض ہلاک اور 42037536 مریض اس مہلک وائرس سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ اس کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر برازیل ہے جہاں اب تک 2,80,72,238 افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر جب کہ 6,43,340 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ فرانس میں 2,23,10,014 افراد کووڈ-19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 1,37,448 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی برطانیہ میں اب تک 1,86,76,361 افراد اس وبا سے متاثر جب کہ اس مہلک وائرس سے 1,60,946 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 1,48,02,439 ہو گئی ہے اور اب تک اس وبا سے 3,37,074 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ جرمنی میں عالمی وبا سے اب تک 1,34,91,802 افراد متاثر اور اموات کی تعداد 1,21,207 تک پہنچ گئی ہے ۔ ترکی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 1,33,53,676 ہو گئی ہے ۔ اس ملک میں اب تک 91,910 لوگ جان لیوا کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ اٹلی میں اب تک 1,23,77,098 افراد کورونا سے متاثر اور 1,52,596 افراد ہلاک ہو چکے ہیں