نئے سال کی آمد پر جزبہ خیر سگالی کے تحت نئے سال کی آمد پر جزبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان اور بھارت کے افواج نے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹروں میں ایک دوسرے میں مٹھائیاں تقسیم کی اور ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔ نمائندے نے اس ضمن میں کپواڑہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر ٹیٹوال کراس پوئنٹ پر نئے سال کے موقعہ پر پاکستان اور بھارت کے افواج نے ایک دوسرے میں مٹھائیاں تقسیم کی اور اس موقعہ پر انہوں نے ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امن کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئی ۔ ادھر کپوارہ کے ساتھ ساتھ پونچھ سے بھی نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ بھارت پاک افواج نے نئے سال کے آغاز پر پونچھ اور مینڈھر کراسنگ پوائنٹس پر لائن آف کنٹرول پر مٹھائی کا تبادلہ کیا۔جموں میں مقیم وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ سال 2022 کے آغاز میں، باہمی اعتماد اور سکون کو فروغ دینے کے لیے، ہندوستانی فوج نے ا±ڑی ، پونچھ اور مینڈھر کراسنگ پوائنٹس پر پاکستانی فوج کے ساتھ مٹھائیوں اور مبارکبادوں کا تبادلہ کیا“۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ایک اقدام میں، گزشتہ سال 25 فروری کو بھارت -پاک افواج نے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے پر عمل کرنے کا اعلان کیا، جس پر 2003 میں اتفاق ہوا تھا۔