تعمیر و ترقی کے دورمیں نوجوانوں کا رول اہم ہوتا ہے ۔ وزیر داخلہ امت شاہ
سرینگر/ وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ 5اگست 2019کے بعد جموں کشمیر کے حالات میں نمایاں بہتر آئی ہے اور تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوچکا ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ نوجوانوں کی سوچ میں بھی تبدیلی آئی ہے جو آج جموں کشمیر میں امن و خوشحالی کے کاموں میںآگے دیکھے جارہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ مرکزی سرکار جموں کشمیر کی بہتری کےلئے مزید اقدامات اُٹھارہی ہے ۔ گجرات میں جموںو کشمیر کی یوتھ فیسٹول منعقد ہونے کے موقعے پر ورچیول موڈ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہاکہ گزشتہ تین برسوں میں خطے میں ملٹنسی کے واقعات بھی کم ہوگئے ہیں اور سنگ بازی اور ہڑتال کا دور مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے ۔ وزیراداخلہ نے کہاکہ جموںو کشمیرکے نوجوان کے مستقبل کوروشن او رتابناک بنانے کی خاطر ہم نے بہت سے اقدامات اٹھائے ہےں اور مزید جوکچھ بھی کرنے کی ضرو ر ت محسوس کی جائے اسے کرگزرنے سے گریز نہیں کیاجائےگا ۔انہوںنے کہاکہ جموںو کشمیر میں حالات کوبہتربنانے تعمیروترقی کوآگے لے جانے اور عوام کومصائب مشکلات سے باہرنکالنے کےلئے نوجوان کوتعاون فراہم کرنا ہوگا۔وزیرداخلہ نے اپنے خطاب کے دوران 5اگست 2019کے بعد اٹھائے جانے والے اقدامات کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیرکے نوجوانوںمیں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے اور مرکزی سرکار ان صلاحیتوں کوبروئے کار لانے کے لئے بہت کچھ کرنے جارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ جموںو کشمیر کی ثقافت ،تمدن او رتہذیب کوفروغ دیاجارہاہے ۔گھریلوں صنعتوں کوبین الاقوامی بازار فراہم کرنے کی کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہےں۔ انہوںنے کہاکہ پچھلے نوسال تبدیلوں کے سال ثابت ہوئے او روزیراعظم نریندر مودی والی سربراہی میں جموںو کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ہے۔ جموںو کشمیر میں کھیلوں کو فروغ دیاجارہاہے اور سیاحت کو جس بڑے پیمانے پرفروغ ملاہے اس نے تمام ماضی کے ریکارڈ توڑدیئے ہےں ۔وزیرداخلہ نے اپنے خطاب کے دوران کہاکہ نوجوان کنبوں کااثاثہ ہواکرتاہے اور ہم اس اثاثے کوملک کی بہتری روشن مستقبل کے لئے استعمال میں لاناچاہتے ہےں ۔انہوںنے نوجوانوں کے گجرات آنے پرانہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان گجرات میںہوئی ترقی کودیکھنے کے لئے کئی اداروںکادورہ کرینگے تاکہ وہ اس بات سے آگاہ ہوسکے کہ امن سے ہی ترق کی راہ پر گامزن ہونے کی امید کی جاتی ہے۔













