ADVERTISEMENT
کابل، 23 نومبر (یو این آئی) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے خواجہ راوش علاقے میں بدھ کو ایک مسجد میں ایک شخص کی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ۔مقامی میڈیا نے طالبان پولیس کے حوالے سے بتایا کہ "آج کابل شہر کے 9 ویں ضلع کی ایک مسجد میں ایک مسلح شخص نے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو گولی مار کر ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا۔”زخمی کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ جائے واقع پر اضافی سیکورٹی فورس تعینات کر دی گئی ہے ۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ابھی تک کسی تنظیم یا دہشت گرد تنظیم نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔
ADVERTISEMENT