انسپکٹر جنرل وجے کمار پلوامہ کے اونتی پورہ گئے جہاں انہوں نے مہلوک اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اشرف ڈار کے گھر جا کر ان کے اہلخانہ کو تعزیت پیش کی۔ ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں بدھ کی شام کو مشتبہ جنگجوو¿ں نےموصوف اسسٹنٹ سب انسپکٹر پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوئے تھے اورہسپتال پہنچانے کے دوران دم توڑ بیٹھے تھے۔ جمعہ کوآئی جی پی وجے کمار دیگر پولیس افسروں کے ہمراہ مہلوک پولیس افسر کے گھر واقع اونتی پورہ پلوامہ پہنچے اور وہاں اہلخانہ کو تعزیت پیش کی۔ انہوں نے مہلوکین پولیس افسر کے اہلخانہ کو پولیس محکمے کی طرف سے ہرممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔










