حیدرآبا دمیں بی جے پی کے دفتر کے گھیراو کی کوشش
حیدرآباد25فروری(یواین آئی)گائے کو قومی جانور قراردینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ے ُگا تلسی فنڈیشن کے چیئرمین شیوکمار کی قیادت میں حیدرآباد میں بی جے پی کے دفتر کا گھیرا¶ کرنے کی کوشش کی گئی۔ شیوکمار نے 14 فروری کو کا ہگ ڈے کے طور پر منانے اور اس فیصلہ کو واپس لینے پر مرکزی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی۔ نامپلی میں واقع بی جے پی کے دفتر کا گھیرا¶ کرنے کے لیے منٹ کمپا¶نڈ میں ترشکتی ہنومان مندر سے نکلنے والے ان افراد کو پولیس نے روک دیا۔ جب انہوں نے پولیس کی رکاوٹوں کو توڑ کر آگے بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس اور احتجاجیوں کے درمیان بحث وتکرار ہوئی۔ بعد ازاں پولے نے شیوکمار اور دیگر احتجاجیوں کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ شیوکمار نے اس موقع پر گائے کی اموات پر توجہ نہ دینے پر مرکزی اور ریاستی حکومتوں پر تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی اقتدار کے لیے ہندوتوا کی آڑ میں سیاست کر رہی ہے ۔ شیوا کمار نے واضح کیا کہ گائے کو قومی جانور قرار دینے تک تحریک جاری رہے گی۔













