سرینگر/مینڈھر پونچھ میں سڑک کے ایک حادثے میں فوج کے 5اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک بلنوئی علاقے میں منگل کی شام کو فوج کی ایک گاڑی 350فٹ گہری کھائی میں جاگری ۔ اس حادثے کے فوراً بعد بچاﺅ کارروائیاں شروع کی گئیں اور گاڑی میں سوار سبھی اہلکاروں کو خون میں لت پر ہسپتال پہنچایا گیا ۔ تاہم بتایا جاتا ہے کہ اس حادثے میں ابتدائی طور پر 5فوجی اہلکاروں کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثہ پیش آنے کے فوراً بعد بچاﺅ کارروائیاں شروع کی گئیں اور زخمی فوجی اہلکاروں کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج چل رہا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ حادثہ کے بعد پولیس، مقامی افراد نے بچاﺅ کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمی فوجی اہلکاروں کو ہسپتال پہنچایا ۔














