دوران شب پارہ منفی6 سے منفی8.8ڈگری سینٹی گریڈدرج
آبی ذخائر کے منجمدہونے کا سلسلہ جاری ، نلوں کے ذریعے پانی کی سپلائی میں خلل برقرار
26دسمبرتک سردی کی لہر جاری رہنے کی پیش گوئی:سیاحوں،مسافروں،ٹرانسپورٹروں کومشورہ
سری نگر:/ موسمیاتی مرکز سری نگرکی پیش گوئی کے عین مطابق 2روز تک شبانہ درجہ حرارت میں قدرے کمی کے بعدپیر اور منگل کی درمیانی رات سری نگر سمیت پوری کشمیروادی میں کڑاکے کی سردی رہی جبکہ اس دوران کشمیر وادی میں رات کاکم ازکم درجہ حرارت اوسط منفی6ڈگری سینٹی گریڈ سے منفی8.8ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا ۔سری نگرمیں دوران شب درجہ حرارت منفی6.6ڈگری سینٹی گریڈرہنے کی وجہ سے جھیل ڈل سمیت دیگر آبی ذخائز کے مزید حصے منجمد ہوگئے اورساتھ ہی منگل کی صبح نلوں کے ذریعے پانی کی سپلائی کافی وقت تک خلل کی شکاررہی ۔اس دوران پیر کورات دیر گئے سونہ مرگ سمیت کشمیر کے کچھ اونچے علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی۔موسمیاتی مرکزنے 26دسمبرتک سردی کی لہر جاری رہنے کی پیش گوئی کو دوہراتے ہوئے کہاکہ 27،28دسمبر،31دسمبر یکم تا3جنوری2025، الگ تھلگ بالائی مقامات پر ہلکی برف باری متوقع ہے۔جے کے این ایس کے مطابق 40روزہ شہنشاہ زمستان چلہ کلان کی آمد کے بعدسے سری نگر سمیت وادی بھرمیں یخ بستہ ہواﺅں ،گہری دُھند اور کہرے کا جماﺅپایاجاتاہے جسکی وجہ سے پورے کشمیرمیںمعمولات زندگی اثرانداز ہو گئے ہیں۔اتوار اور پیرکی درمیانی رات شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری کے بعدپیر اور منگل کی درمیانی رات سری نگر سمیت پوری کشمیروادی میں کڑاکے کی سردی رہی جبکہ اس دوران رات کاکم ازکم درجہ حرارت منفی6ڈگری سینٹی گریڈ سے منفی8.8ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا ۔سری نگرمیںمشہور جھیل ڈل اوروادی کے دیگر علاقوںمیں واقع دیگرآبی ذخائر کے کچھ حصے منجمدہوگئے ہیں جبکہ پانی کی سپلائی لائنوں میں کہرہ جم جانے کی وجہ سے وادی کے متعدد علاقوںمیں پینے کے پانی شدید قلت پیداہوگئی ہے ۔اس دوران بجلی کی آنکھ مچولی اور اضافی کٹوتی نے بھی اہلیان وادی کیلئے سردی کی لہرکا مقابلہ کرنا مشکل تربنادیاہے ۔موسمیاتی مرکز سری نگرکے مطابق دوران شب سری نگرمیں کم ازکم درجہ حرارت منفی6.6ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا ۔موسمیاتی مرکز کے مطابق کشمیرکے تینوں خطوں میںاتوار اورپیرکی کی درمیانی رات بھی درجہ حرارت قدرے بہتر رہا۔وسطی کشمیر:سری نگر :منفی6.6،بڈگام :منفی7.0، گاندربل: منفی6.5،سونمرگ :منفی8.5 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔شمالی کشمیر:کپواڑہ :منفی6.4،بانڈی پورہ :منفی6.4،بارہمولہ :منفی6.0،گلمرگ :منفی7.4 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔جنوبی کشمیر:اننت ناگ:منفی8.3،قاضی گنڈ :منفی6.2،شوپیاں:منفی8.8،پلوامہ:منفی8.5،کولگام:منفی6.8،پہلگام :منفی7.8،کوکرناگ:منفی6.4 اورکونہ بل:منفی8.5ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔موسمیاتی مرکز سری نگرنے 24سے 26دسمبرتک پھر شبانہ درجہ حرارت میں تنزلی کاامکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ27،28دسمبر،31دسمبراور یکم تا 3 جنوری2025جموں وکشمیر کے الگ تھلگ بالائی مقامات پر ہلکی برف باری متوقع ہے۔موسمیاتی مرکز سری نگر نے اپنے تازہ موسم کاری بیان میں بتایاکہ 23دسمبرکومطلع ابرآلود رہنے کے بیچ کچھ الگ تھلگ اونچی جگہوں پر ہلکی برف باری کاامکان ہے جبکہ 24سے 26دسمبرتک عام طور پر خشک موسم کے باعث کم سے کم درجہ حرارت میں2سے3 ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی متوقع ہے اوراس دوران سردی کی لہر الگ تھلگ مقامات پر جاری رہے گی۔ موسمیاتی مرکز سری نگر کے مطابق 27، 28 دسمبر،31دسمبراور یکم تا3 جنوری 2025جموں وکشمیر کے الگ تھلگ بالائی مقامات پر ہلکی برف باری متوقع ہے۔موسمیاتی مرکز نے اپنی ایڈوائزری میں کہاکہ تازہ برف باری، اہم گزرگاہوں اور اونچی جگہوں کی سڑکوں پر جمنے والے درجہ حرارت اور برفیلے حالات کے پیش نظر، سیاحوں،مسافروں،ٹرانسپورٹروں کو انتظامیہ کی ہدایات اور ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔














