بنگلورو۔ 25؍ فروری/ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ے پہلے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز میٹنگ کے موقع پر فرانس کے اقتصادیات، مالیات اور صنعتی اور ڈیجیٹل خودمختاری کے وزیر برونو لی مائر سے ملاقات کی۔ برونو لی مائر نے حال ہی میں مکمل ہونے والے ٹاٹا-ایئربس تاریخی معاہدے کے لیے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعاون کو قابل تجدید توانائی، انفراسٹرکچر اور گرین سٹیز جیسے نئے شعبوں تک بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں متعدد ممالک کے قرضوں کی کمزوریوں کی وجہ سے جاری مسائل پر بھی بات ہوئی۔














