فعال معاملات کی تعداد 80 بڑھ کر 2090 ہو گئی
نئی دہلی، 25 فروری (یو این آئی) ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں معمولی اضافے کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں ان کی تعداد 80 بڑھ کر 2090 ہو گئی اور تین متاثرہ افراد کی موت ہو گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 6 ہزار 712 کووڈ ویکسینیشن کیے گئے اور اب تک کل ملاکر 220 کروڑ 63 لاکھ 74 ہزار 841 ویکسینیشن کیے جا چکے ہیں۔ہفتہ کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسی مدت کے دوران 106 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ کرناٹک میں سب سے زیادہ 30 ایکٹیو کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے ، کیرالہ میں 12، مہاراشٹر اور تلنگانہ میں 11، تمل ناڈو میں پانچ، پنجاب میں چار، گجرات اور راجستھان میں دو دو، اوڈیشہ اور سکم میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے ۔تفصیلی اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا انفیکشن کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 4 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار 799 ہے اور اس مرض کو مات دینے والوں کی تعداد 4 کروڑ 41 لاکھ 52 ہزار 945 ہے جب کہ اموات کی تعداد 5,30,764 ہوگئی ہے ۔













