جموں وکشمیر کے سانبہ ضلع کے گھاگوال علاقے میں تیز رفتار ٹرک نے سکوٹی کو ٹکر ماری جس وجہ سے ا±س پر سوار باپ بیٹا شدید طورپر زخمی ہوئے اور بعد ازاں بیٹے نے ہسپتال میں آخری سانس لی۔اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز سانبہ ضلع کے گھاگوال علاقے میں ٹرک نے سکوٹی کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے ا±س پر سوار دو افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے بیٹے کو مردہ قرار دیا جبکہ ا±س کے والد کی حالت بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔













