نئی دہلی(یو این آئی) مرکزی خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر نرملا سیتا رمن نے آج کہا کہ نیتی آیوگ کے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) انڈیا انڈیکس اور ڈیش بورڈ پر ملک کا اسکور مالی سال 2020-21 میں بڑھ کر 66 ہو گیا ہے ، جو ایس ڈی جی کے مطابق اسے حاصل کرنے کی طرف اس کی پیشرفت کو ظاہر کرتا ہے ۔پیر کو پارلیمنٹ میں اقتصادی سروے 2021-22 پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ نیتی آیوگ کے ایس ڈی جی انڈیا انڈیکس اور ڈیش بورڈ پر ہندوستان کا اسکور 2018-19 میں 57 اور 2019-20 میں 60 سے بڑھ کر 2020-21 میں 66 ہو گیا ہے ۔ جو پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کی طرف اس کی پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے ۔ انہوں نے ایس ڈی جی کے تحت سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی اہداف کو حاصل کرنے کے تئیں ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔نیتی آیوگ نے [؟][؟]اقتصادی سروے میں ایس ڈی جی انڈیا انڈیکس 2021 پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی کارکردگی کے بارے میں اپنے ریمارکس میں بتایا کہ 65-99 اسکور کے ساتھ فرنٹ رنر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی تعداد سال 2020-21 میں بڑھ کر 22 ہو گئی ہے ۔ جبکہ 2019-20 میں 10 تھا۔ کیرالہ سرکردہ ریاست اور چندی گڑھ مرکز کے زیر انتظام ریاست میں سرکردہ رہے ۔ شمال مشرقی ہندوستان میں 64 ڈسٹرکٹ فرنٹ رنرز اور 39 ڈسٹرکٹ پرفارمرز رہے ۔یہ سروے تیز رفتار اقتصادی ترقی کے ساتھ تحفظ، ماحولیاتی تحفظ اور ماحولیاتی پائیداری کے توازن کی اہمیت کو واضح کرتا ہے ، یہ بتاتے ہوئے کہ ہندوستان کے جنگلات کے رقبے میں گزشتہ دہائی 2010 اور 2020 کے درمیان نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ اوسط سالانہ خالص منافع میں یہ خطہ عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر ہے ۔ ساتھ ہی 2011 سے 2021 کے دوران ہندوستان کے جنگلات میں تین فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ اس کی بنیادی وجہ انتہائی گھنے جنگلات میں اضافہ تھا جس میں اس عرصے کے دوران 20 فیصد اضافہ ہوا۔