Daily Aftab
24 مئی ,2022
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

افغانستان کی صورتحال پر بھارت عالمی سطح کے اجلاس کی میز بانی کرے گا

by Online Desk
09 نومبر 2021
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

اجلاس میں بنیاد پرستی، منشیات کی سمگلنگ اور سیکورٹی پر سمجھوتہ ہوگا، چین نے میٹنگ میں شرکت سے انکار کیانئی دلی میں بھارت افغانستان کی سیکورٹی صورتحال پر ایک عالمی سطح کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ اس میٹنگ میں چین نے حصہ لینے سے انکار کیاہے ۔ میٹنگ میں بنیاد پرستی، دہشت گردی ، منشیات کے استعمال اور سملگنگ کو روکنے کےلئے عملی اقدامات کےلئے تعاون پر سمجھوتہ ہوگا۔ مانیٹرنگ کے مطابق بھارت بدھ کو روس، ایران اور پانچ وسطی ایشیائی ممالک کے اعلیٰ سیکورٹی حکام کی افغانستان پر سیکورٹی بات چیت کے لیے میزبانی کرے گا جو افغان بحران کے نتیجے میں دہشت گردی، بنیاد پرستی اور منشیات کے استعمال کی بڑھتی ہوئی لعنت سے نمٹنے کے لیے عملی تعاون کے لیے مشترکہ نقطہ نظر کو تلاش کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ چین کو ‘افغانستان پر دہلی ریجنل سکیورٹی ڈائیلاگ’ کے لیے مدعو کیا گیا تھا لیکن اس نے بھارت کو پہلے ہی مطلع کر دیا ہے کہ وہ کچھ مسائل کی وجہ سے اس میٹنگ میں شرکت نہیں کر سکے گا۔پاکستان نے بھی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے اعلیٰ سیکورٹی حکام اس بات چیت میں شرکت کریں گے، جس کی صدارت بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شریک آٹھ ممالک افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد پیدا ہونے والی سکیورٹی پیچیدگیوں پر بات کریں گے اور بات چیت میں بنیادی طور پر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عملی چیزوں پر تعاون پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ذرائع نے کہا کہ افغانستان سے لوگوں کی سرحد پار نقل و حرکت کے ساتھ ساتھ امریکی افواج کے چھوڑے گئے فوجی سازوسامان اور ہتھیاروں سے لاحق خطرے پر بھی سکیورٹی حکام بات چیت کر سکتے ہیں۔وزارت خارجہ نے کہا کہ مذاکرات میں ایران، قازقستان، کرغز جمہوریہ، روس، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کی شرکت متوقع ہے اور ان ممالک کی نمائندگی ان کے متعلقہ قومی سلامتی کے مشیر یا سلامتی کونسل کے سیکرٹریز کریں گے۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ سطحی مذاکرات میں افغانستان میں حالیہ پیش رفت سے پیدا ہونے والی خطے کی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔یہ متعلقہ سکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے اقدامات پر غور کرے گا اور امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے میں افغانستان کے عوام کی حمایت کرے گا۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

حج سبسڈی ختم ہونے کے باوجود عازمین پر کوئی مالی بوجھ نہیں : نقوی

جاپان کے چار اعلیٰ کاروباری لیڈروں سے مودی کی ملاقات

ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کا 75واں اجلاس جینوامیں شروع

اسی بارے میں

سماج دشمن عناصر ملک کی قومی ہم آہنگی بگاڑنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے: نقوی
قومی

حج سبسڈی ختم ہونے کے باوجود عازمین پر کوئی مالی بوجھ نہیں : نقوی

23 مئی 2022
جاپان کے چار اعلیٰ کاروباری لیڈروں سے مودی کی ملاقات
قومی

جاپان کے چار اعلیٰ کاروباری لیڈروں سے مودی کی ملاقات

23 مئی 2022
ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کا 75واں اجلاس جینوامیں شروع
بین اقوامی

ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کا 75واں اجلاس جینوامیں شروع

23 مئی 2022
امریکہ کی طرف سے چین کو سخت انتباہ
بین اقوامی

امریکہ کی طرف سے چین کو سخت انتباہ

23 مئی 2022
سری لنکا سے ایمرجنسی ختم
تازہ ترین خبریں

سری لنکا سے ایمرجنسی ختم

21 مئی 2022
ماریوپول شہر سے یوکرین کی فوج کے انخلا کے بعد روس کا قبضہ مکمل
تازہ ترین خبریں

ماریوپول میں ازووسٹل اسٹیل پلانٹ کو فتح کرنے کا اعلان

21 مئی 2022
افغانستان میں خواتین ٹی وی میزبانوں کو چہرہ ڈھانپنے کی ہدایت
بین اقوامی

افغانستان میں خواتین ٹی وی میزبانوں کو چہرہ ڈھانپنے کی ہدایت

20 مئی 2022
سری لنکا کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے ’جنگی اقتصادی کابینہ‘ تشکیل
بین اقوامی

سری لنکا میں غذائی قلت کا خدشہ

20 مئی 2022
نوجوت سدھو کو خود سپردگی میں مہلت کی اجازت نہیں
تازہ ترین خبریں

نوجوت سدھو کو خود سپردگی میں مہلت کی اجازت نہیں

20 مئی 2022
Next Post
’خستہ حال معیشت‘ کے سبب افغانستان کی امداد بحال نہیں ہوسکتی:عالمی بینک

’خستہ حال معیشت‘ کے سبب افغانستان کی امداد بحال نہیں ہوسکتی:عالمی بینک

اہم خبریں

جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شیخ پورہ بڈگام کا دورہ کیا

مشیرراجیو رائے بھٹناگر کا کشمیر یونیورسٹی میں”سائنرجسٹک ٹریننگ پروگرام یوٹیلائزنگ دی

شادی پورہ بانڈی پورہ میںایک روز کا دولہا حادثے میں از جان

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

افغانستان کی صورتحال پر بھارت عالمی سطح کے اجلاس کی میز بانی کرے گا
قومی

افغانستان کی صورتحال پر بھارت عالمی سطح کے اجلاس کی میز بانی کرے گا

09 نومبر 2021
پانچ اگست2019کے فیصلے جموں وکشمیر کے عوام کیلئے باعث عذاب ثابت ہوئے
تازہ ترین خبریں

پانچ اگست2019کے فیصلے جموں وکشمیر کے عوام کیلئے باعث عذاب ثابت ہوئے

18 مئی 2022
اپنی نوعیت کی پہلی خواتین انڈسٹریل اسٹیٹ اودھم پورمیں قائم کی جائے گی
تازہ ترین خبریں

ملٹنسی امن اور خوشحالی کے لیے سب سے بڑا خطرہ: ایل جی سنہا

21 مئی 2022
بجبہاڑہ میں غیر ریاستی شہری پستول اور میگزین سمیت گرفتار
تازہ ترین خبریں

اوڑی میں گاڑی سے دس کلو ہیروئن ضبط، ایک شخص گرفتار

20 مئی 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔