دستکاری روزگار پیدا کرنے میں بڑا کردار ادا کر سکتی ہے :کجریوال
نئی دہلی/ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری بہت بڑھ گئی ہے ، ایسے میں دستکاری بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بڑا کردار ادا کر سکتی ہے ۔ مسٹر کیجریوال نے دستکاری کو اپنا کیریئر بنانے والے کاریگروں کو منگل کے روز اعزاز سے نوازنے کے بعد کہا کہ ملک میں بے روزگاری بہت بڑھ گئی ہے ۔ ایسے میں دستکاری کا فن بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بڑا کردار ادا کر سکتا ہے ۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ حکومت بھی دستکاری کے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرے ۔ اگر حکومت فنکاروں کو مالی مدد کے ساتھ ہنر مندی کی تربیت فراہم کرے تو دستکاری کے شعبے میں بڑے پیمانے پر روزگار پیدا کیا جا سکتا ہے ۔ دہلی حکومت اس سمت میں کام کرے گی۔ دہلی میں دستکاری کے ہزاروں فنکار ہیں۔ سب کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لیے جلد منصوبہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہونے کے ناطے میں دن رات یہی سوچتا ہوں کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار اور خود روزگار کے مواقع کیسے فراہم کیے جائیں۔ اگر حکومت کی طرف سے دستکاری کی بڑے پیمانے پر حوصلہ افزائی کی جائے تو یہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کر سکتی ہے ۔ دہلی حکومت اپنے دستکاروں کو دہلی ہاٹ جیسی جگہوں پر اپنی مصنوعات کی نمائش کے لیے جگہ دیتی ہے اور انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتی ہے ۔