ممتاز نے بتایا کہ شمی کی اہلیہ نیلا دیوی نے انہیں شمی کی سالگرہ کی تقریب میں مدعو کیا تھا۔ انہوں نے بتایا، ‘شمی جی کی بیوی نے مجھے بلایا۔معروف اداکارہ ممتاز نے کچھ وقت پہلے شمی کپور کے ساتھ اپنی لو اسٹوری کا انکشاف کیا تھا۔ ساتھ ہی، بتایا تھا کہ اس کہانی کا خاتمہ کافی خراب تھا۔ دراصل، شمی کپور نے ممتاز کے سامنے شادی کرنے کی تجویز رکھی تھی، لیکن اداکارہ نے اپنے کرئیر کی وجہ سے اسے ٹھکرا دیا تھا۔ ممتاز کا ماننا تھا کہ شادی اور کرئیر کو ایک ساتھ نہیں چنا جاسکتا تھا۔ حال ہی میں دئیے ایک انٹرویو میں انہوں نے شمی کپور سے ہوئی آخری ملاقات کا ذکر کیا اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں۔ایک انٹرویو میں ممتاز نے بتایا کہ شمی کی اہلیہ نیلا دیوی نے انہیں شمی کی سالگرہ کی تقریب میں مدعو کیا تھا۔ انہوں نے بتایا، ‘شمی جی کی بیوی نے مجھے بلایا۔ میں نے ان سے کہا کہ تمہاری آواز سن کر اچھا لگا۔ اس کے بعد انہوں نے پارٹی میں آنے کی دعوت دی۔ممتاز نے مزید بتایا کہ ‘جب میں پارٹی میں پہنچی تو میں نے انہیں دیکھا۔ وہ وہیل چیئر پر بیٹھے تھے اور ان کے ہاتھ میں ریڈ وائن کا گلاس تھا۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ ان کی طبیعت کتنی خراب تھی۔ میں نے ان سے پوچھا تم کیوں پیتے ہو؟ انہوں نے مجھے بلایا اور اپنے قریب بیٹھنے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ تم جانتی ہو، مجھے شراب پینا پسند ہے اور میں اسے ہمیشہ جاری رکھوں گا۔ مجھے معلوم ہوا کہ اب ان کے پاس چند ہی ماہ باقی ہیں۔‘