پورے احاطے کی دو گھنٹے تک جانچ ، کچھ ہاتھ نہیں لگا
بنگلورو، 20 مئی (یو این آئی) کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں کیمپے گوڑا ہوائی اڈہ پر بم ہونے کی دھمکی والا فون آیا، جس کے فوراً بعد پولیس نے اس معاملے کوسنجیدگی سے لیتے ہوئے جانچ شروع کردی۔ ایئرپورٹ اتھارٹی نے کہاکہ ایئرپورٹ پولیس کنٹرول روم کو ایک نامعلوم شخص نے جعلی بم کی دھمکی والا فون کیا، جس کے فوراً بعد سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) اور پولیس نے صبح 7 بجے تک ہوائی اڈے کا فوری معائنہ کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص نے پولیس کنٹرول روم کوآج علی الصبح 3 بجے ہوائی اڈہ پر بم رکھنے کی دھمکی دی۔ اس دھمکی آمیز فون کال پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس کنٹرول روم نے ایئرپورٹ پولیس کو اطلاع دی، جس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ پورے احاطے کی دو گھنٹے تک جانچ کی، حالانکہ انہیں کچھ ہاتھ نہیں لگا۔ انوپ شیٹی، ڈپٹی کمشنر آف پولیس، نارتھ ایسٹ نے کہا، "ہمیں بم کے بارے میں اطلاع ملی، جس کے بعد ہم نے سی آئی ایس ایف کے ساتھ مل کر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چیکنگ کی۔