خلاف ورزی کرنے والے مالک مکان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی/پولیس کا انتباہ
سرینگرپولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ ویری فکیشن کے بغیر کسی بھی شخص کو کرایہ پر کمرے فراہم کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی کے لئے تیار رہے۔ سری نگر پولیس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرایہ داروں کی ویری فکیشن کا عمل مکمل کرنے کے بعد ہی اُنہیں رہائشی سہولیاتفراہم کریں۔ بیان کے مطابق رفیع آباد سوپور سے تعلق رکھنے والے تین درندہ صفت افراد نے کرایہ پر کمرہ لیا تھا اورا س حوالے سے مالک مکان نے اُن کی کوئی ویری فکیشن نہیں کی تھی جس وجہ سے ایک انسانیت سوزواقع پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملہ باغ میں جس شخص نے تین درندہ صفت افراد کو بغیر ویری فکیشن کے کمراہ دیا تھا اُس کے خلاف باضابط طور پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔