بھارت کا ٹیلی مواصلات کا شعبہ خود کفالت اور صحت مند مسابقت کی ایک عظیم مثال۔ وزیر اعظم
سرینگر/17مئی/وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاہے کہ نے کہا کہ2G کے دور سے آگے بڑھ کر ملک نے3G سے4G اور اب5G تک تیزی سے پیش رفت کی ہے اور6G کی طرف بڑھنے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔وزیراعظم نے ٹرائی کی سلور جبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا ٹیلی مواصلات کا شعبہ خودکفالت اور صحتمند مسابقت کی ایک عظیم مثال ہے، جس کے معاشرے اور معیشت پر متعدد اثرات مرتب ہو۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گذشتہ 8 برسوں میں حکومت نے رسائی، اصلاحات، ریگولیٹ، رسپونڈ اور انقلابی قدم کے پنچ امرت کے ذریعے ٹیلی مواصلات کے شعبے میں نئی توانائی بھر دی ہے۔ آج نئی دلی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے TRAI کی سلور جبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نریندرد مودی نے کہا کہ بھارت کا ٹیلی مواصلات کا شعبہ خود کفالت اور صحت مند مسابقت کی ایک عظیم مثال ہے، جس کے معاشرے اور معیشت پر متعدد اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ نریندر مودی نے کہا کہ5G ٹیکنالوجی، اسٹارٹ اپس کےلئے ترقی کرنے اور اپنی مصنوعات کی جانچ کے لئے ایک وسیع موقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی کے بھارت میں کنکٹیویٹی ملک کی ترقی کی رفتار کا تعین کرے گی اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ5G سے حکومت کے کام کاج کو بہتر بنانے، زندگی بسر کرنے میں آسانیاں پیدا کرنے اور کاروبار میں سہولت پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ2G کے دور سے آگے بڑھ کر ملک نے3G سے4G اور اب5G تک تیزی سے پیش رفت کی ہے اور6G کی طرف بڑھنے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے کہا کہ ٹرائی نے خدمات فراہم کرنے والوں اور ٹیلی مواصلات کے صارفین اور نشریاتی شعبے کے مفادات کے تحفظ کے لئے مسلسل کام کیا ہے۔ اپنے خطاب میں اطلاعات و نشریات کے سکریٹری اپوروا چندر نے کہا کہ 2004 میں بروڈ کاسٹنگ کو ٹرائی میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 850 سے زیادہ ٹی وی چینلس ہیں جن میں 300 نیوز چینل، 386 ایف ایم ریڈیو اسٹیشن، 355کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن،1750 MSOs کیبل خدمات فراہم کر رہے ہیں اور دو لاکھ سے زیادہ LCOs ملک کے مختلف حصوں میں کام کر رہے ہیں۔