وسطی ضلع گاندربل کے ہرن علاقے میں سنیچروار کی صبح اس وقت قیامت بپا ہوئی جب انہدامی کارورائی کے دوران خود سوزی کرنے کی کوشش میں زخمی ہوئے نوجوان کے اسپتال میں موت کی خبر علاقے میں پھیل گئی ۔ اسی دوران جونہی نوجوان کی نعش علاقے میں پہنچائی گئی تا وہ صف ماتم بچھ گئی ۔ اطلاعات کے مطابق گاندربل میں 22 فروری کے روز انہدامی کارروائی کے دوران مسماری ٹیم کو روکنے کے دوران خود پر پٹرول چھڑک کر خودسوزی کرنے والا ہرن گاندربل کا نوجوان عامر حمید شاہ 11 روز تک میڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ میں زیر علاج رہنے کے بعد ہفتہ کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ نمائندے کے مطابق نوجوان کی جانب سے خود پر تیل چھڑ کر خود سوزی کی کوشش میں وہ مکمل طور پر جھلس گیا تھا جس کے بعد اسکو علاج و معالجہ کیلئے سرینگر کے صورہ اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ سنیچروار کی صبح زندگی کی جنگ ہار گیا ۔ ادھر نمائندے کے مطابق جونہی اس کی نعش اس کے آبائی گاو¿ں ہرن گاندربل پہنچ گئی تو پورے علاقے میں کہرام مچ گیا اور پرنم آنکھوں کے ساتھ اس کو سپرد خاک کیا گیا۔