بارہمولہ میں تین منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ برآمد
منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے دو الگ الگ جگہوںپر تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ۔ اور ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ بر آمد کیا۔اطلاعات کے مطابق ایس ایچ او پولیس اسٹیشن شیری شری وصیم جہانگیر نے ڈی وائی ایس پی ہیڈکواٹر بارہمولہ کی نگرانی میں گانٹمولہ پائین علاقے میںناکہ چیکنگ کے دوران دو افراد کو پکڑ کر تلاشی لی ۔ دوران تلاشی پولیس نے ان کے قبضے سے 10گرام ہیرائن جیسا مادہ بر آمد کیا گیا ۔ ان کی شناخت شبیر احمد میر ولد محمد سمندر میر ساکن حیدرپورہ سوپور اور فیروض احمد لالہ ولد غلام قادر ساکن ماڈل ٹون سوپور کے بطور ہوئی ہے۔ بارہمولہ پولیس نے اور ایک کاروائی میںاور ایک منشیات فروش کو گرفتارکیا جس میں ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بونیار نے ایس ڈی پی او اوڑی کی نگرانی میں بلا بونیارا کراسنگ پر ایک شخص کو پکڑ کر تلاشی لی۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے ہیرائن جیسا مادہ بر آمد کیا گیا ۔ اس کی شناخت نصیرخان عرف منہ ولد گل زمان خان ساکن گبدار ترکنجن کے طور پر ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن شیری اور بونیار میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔ پولیس نے لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے علاقوں کے منشیات فروشوں کے بارے میں معلومات کے ساتھ آگے آئیں تاکہ معاشرے سے منشیات کو ختم کیا جا سکے۔