”جب کوئی ملک ہمیں آنکھ دکھاتا ہے تو ہم اس کے گھر میں سرجیکل اسٹرائیک کر نا بھی جانتے ہیں“
جونپور:۴مارچ(یواین آئی) وزیر دفاع راجن اتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی موثر قیادت اور سفارتی فہم کا نتیجہ ہے کہ آج دنیا کے کسی ملک کی حیثیت نہیں ہے کہ وہ ہندوستان کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھ سکے۔ ملہنی اسمبلی حلقے کے کدوپور میں پارٹی امیدوار ڈاکٹر کے پی سنگھ کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ نے کہا’ ہم کسی بھی ملک پر حملہ نہیں کرنا چاہتے لیکن جب کوئی ملک ہمیں آنکھ دکھاتا ہے تو ہم اس کے گھر میں سرجیکل اسٹرائیک کر نا بھی جانتے ہیں۔ ایسے ہم نے کر کے دکھا بھی دیا ہے۔ ہم کبھی مادر وطن کے سر کو جھکنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلی انتخابات میں یہ صاف ہوگیا کہ اترپردیش کی عوام بی جے پی امیدواروں کو جتا کر تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں۔ ’مرکز کی نریندر مودی اور ریاست کی یوگی حکومت نے جتنی تیزی سے ترقیاتی کام کئے ہیں اتنا دیگر کسی پارٹیوں نے اب تک نہیں کیا ہے۔ کچھ سال پہلے تک بیمارو ریاست کے طور پر ملک میں اپنی شناخت بنانے والا اترپردیش آج ترقی کے معاملے میں مثال بن کر ابھرا ہے۔