مہلوکین میں ایک بجبہاڑ ہ کے پولیس ہیڈ کانسٹبل کی ہلاکت میںملوث تھا / پولیس
سرینگر/05فروری/سی این آئی// وادی کے شمال و جنوب میں جنگجو مخالف آپریشنوں میں تیزی کے بیچ زاکورہ سرینگر میں اعلیٰ الصبح مسلح تصادم آرائی کے دوران ٹی آر ایف سے وابستہ دو مقامی جنگجو جاں بحق گئے۔ پولیس نے جھڑپ میں عسکریت پسندوںکی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مہلوک جنگجو بجبہاڑہ میں پولیس کانسٹیبل کی ہلاکت میں ملوث تھا۔

دفاعی ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ زاکورہ سرینگر میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے سنیچروار کی اعلیٰ الصبح علاقے میں تلاشی آپریشن عمل میںلایا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں کافی دیر تک سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن عمل میں لایا اور جونہی تلاشی آپریشن کے دوران س جگہ کی جانب پیش قدمی کرنے کی کوشش کی جہاں جنگجوﺅں چھپے بیٹھے تھے تو وہاں موجود جنگجوﺅں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا۔ذرائع کے مطابق علاقے میں مختصر جھڑپ کے محاصرے میں پھنسے جنگجوو¿ں کو خود سپردگی کی بھی پیشکش کی تاہم انہوں نے وہ ٹھکرادی آپریشن کو وسیع کر دیا گیا اور جنگجوو¿ں کے خلاف کارورائی تیز کر دی گئی اور جونہی علاقے میں گولیوں کا تبادلہ تھم گیا تو جھڑپ کے مقام سے دو جنگجوو¿ں کی نعش برآمد کر لی گئی جن کی شناخت اخلاق حجام ساکنہ کولگام اور عادل احمد ساکنہ پلوامہ جے بطور ہوئی جبکہ دونوں جنگجوو¿ں کا تعلق عسکری تنظیم ٹی آر ایف سے تھا۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے جھڑپ میں دو جنگجوو¿ں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوک جنگجوو¿ں میں ایک اخلاق احمد بجبہاڑہ میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل غلام حسن کی ہلاکت میں ملوّث تھا۔پولیس کے مطابق مہلوک جنگجوو¿ں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔