بلندشہر(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ انتخابات پولرائزیشن،ذات پات و مذہب کے ایجنڈے کے بجائے عوامی مسائل پر لڑے جانے چاہئے ۔ پرینکا نے یہ بیان بلند شہر کی سکندرآباد اسمبلی حلقے سے اپنے پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران دیا۔مہم کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرینکا نے کہا‘انتخابات عوام و ترقی سے وابستہ مسائل پر لڑے جانے چاہئے نہ کہ الیکشن کو ذات مذہب اورفرقہ کے نام پر پولرائز کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ پرینکا نے کہا کہ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ سڑک اور ہیلتھ کے شعبے میں ان کےلئے کیا کیا گیا ہے ۔‘لیکن یہ کافی مایوس کن ہے کہ سیاسی پارٹیاں صرف ذات پات اور پولرائزیشن کی سیاست میں مصروف ہیں۔