24 گھنٹے میں 1008 افراد کی موت ، 55 لاکھ 10 ہزار 693 کووڈ ویکسین
نئی دہلی(یو این آئی) ملک میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی آنے کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں میں دو لاکھ 59 ہزار 107 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اس دوران 1008 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ اس درمیان پورے ملک میں 55 لاکھ 10 ہزار 693 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جمعرات کی صبح 7 بجے تک ایک ارب 68 کروڑ 87 لاکھ 93 ہزار 137 کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق اس دوران ایک لاکھ 72 ہزار 433 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز 87 ہزار 682 کم ہو کر 15 لاکھ 33 ہزار 921 پر آ گئے ہیں۔ فعال کیسز کی شرح فی الحال 3.67 فیصد ہے ۔ اس دوران دو لاکھ 59 ہزار 107 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد ریکوری ریٹ 95.14 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ ملک میں اب تک تین کروڑ 97 لاکھ 70 ہزار 414 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ دریں اثناءوبا کی وجہ سے 1008 افراد ہلاک ہوئے ۔ شرح اموات 1.19 فیصد پر مستحکم ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 15 لاکھ 69 ہزار 449 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 73.41 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ کیرالا میں پورے ملک میں سب سے زیادہ فعال کیسز ہیں۔ یہاں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 9984 فعال کیسز بڑھ کر 378564 ہو گئے ۔ اسی کے ساتھ 41715 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 5695091 ہو گئی ہے جبکہ 500 افراد کی موت کے بعد اموات کی تعداد 56100 ہو گئی ہے ۔ مغربی بنگال میں اس دوران 262 فعال کیسز کم ہو کر 21880 ہو گئے ہیں اور مزید 35 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 20687 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 1957686 مریض وباسے نجات پا چکے ہیں۔ اتر پردیش میں کورونا کے فعال کیسز 5403 سے کم ہو کر 41795 پر آ گئے ہیں اور کورونا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 1964167 ہو گئی ہے ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 23254 ہو گئی ہے ۔ قومی راجدھانی دہلی میں گذشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے 1678 فعال کیسز کم ہو کر 14870 پر آ گئے ہیں، جبکہ 4679 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 1795190 ہو گئی ہے ۔ دہلی میں گذشتہ24 گھنٹوں میں 27 لوگوں کی موت کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 25919 ہو گئی ہے ۔