نماز جمعہ کی جامع مسجد میں اجازت نہ دےناجو حد درجہ افسوسناک ہے۔ انجمن اوقاف
جمعہ کو بھی جامع مسجد سر ےنگرمےں نماز منعقد نہےں ہوسکی۔ سی اےن اےس کے مطابق پائےن شہر مےں قائم تاریخی جامع مسجد مےں 23ویں جمعہ کو بھی نماز ادا کرنے کی اجازت نہےں دی گئی ۔ سی اےن اےس کے مطابق صبح سویرے سے ہی جامع مسجد سمیت پورے علاقے میں فورسز کو تعینات کردیا گیا چنانچہ جب انجمن اوقاف کے ملازمین نے اذان اور نماز کیلئے جامع مسجد کے دروازے کھولے تو پولیس اہلکاروں نے انہیں مسجد پاک کے دروازہ کھولنے کی اجازت نہےں دی گئی اور نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسجد شریف کے اندر کسی بھی نمازی کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ البتہ درگاہ حضرت بل اور وادی کی جنوب و شمال کی مساجد میں جمعہ کی اذان کی صدائیں سنائی دیں۔ آثار شریف درگاہ حضرت بل سمیت دیگر تمام درگاہوں، امام باڑوں، آستانوں اور دیگر چھوٹی بڑی مساجد مےں نماز جمعہ ادا کی گئی امسال صرف6اگست کو ہی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت دی گئی۔ اس کے بعدجامع مسجد کو جمعہ اجتماعات کیلئے بند رکھا گی نماز جمعہ کی ادائیگی کے پیش نظرجامع مسجد سرینگر کے ممبرومحراب خامو ش رہے اورےہاں آ نے والے لوگوں نے اپنے ہی گھرﺅں میں نماز ادا کی۔