وزیر اعظم نے یوٹیز اور ریاستوں میں کووڈ کی صورتحال کا جائزہ لیا
ملک میں بڑھتے اومیکرون کے معاملات اور کووڈ 19کے کسیوں میں بتدریج اضافہ کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام ریاستوںکے وزرائے اعلیٰ اور یوٹیز حکام سے ورچول موڈ پر کووڈ صورتحال کا جائزہ لیا ۔ اس موقعے پر وزیر اعظم نے ضلع سطح پر صحت سے متعلق خاطر خواہ بنیادی ڈھانچے کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوںنے کہا کہ اس باربھی ہم اس نئی ویرینٹ کو شکست دینے میں کامیاب ہوں گے تاہم اس کےلئے لوگوں کا تعاون بھی ضروری ہے ۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ بات چیت کی۔اس میٹنگ کے دوران وزیراعظم ملک کی کووڈ کی صورتحال اور اسے پھیلنے سے روکنے کے لئے کئے گئے اقدامات کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم مودی نے اعلیٰ سطح کی ایک ورچوئل میٹنگ میں ملک میں کووڈ19- کے حالات، صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی تیاریوں، ملک میں جاری ٹیکہ کاری مہم کی پیش رفت اور کووڈ19- کی نئی شکل اومیکرون اور صحت عامہ پر اس کے مضمرات کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ وزیراعظم مودی نے ضلع سطح پر صحت سے متعلق خاطر خواہ بنیادی ڈھانچے کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور اہلکاروں سے کہاکہ اس سلسلے میں ریاستوں کے ساتھ تال میل برقرار رکھا جائے۔ وزیر اعظم مودی نے یہ ہدایت بھی دی کہ جن علاقوں سے اس مرض کے زیادہ واقعات کی اطلاعات مل رہی ہیں وہاں گھیرا بندی اور سخت نگرانی جیسے اقدامات پر عمل کیا جائے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ گزشتہ دو لہروں سے ہم نے کئی باتیں سیکھیں ہیں اور ہمیں ان پر عمل کرنا چاہئے ۔ نریندر مودی نے کہا کہ سرکاری سطح پر اومیکرون اور کووڈ کی تیسری لہر کو شکست دینے کےلئے تمام تر اقدامات اُٹھائے گئے ہیںتاہم اس کےلئے لوگوں کا تعاون بھی ضروری ہے ۔ انہوںنے ملکی عوام پر زور دیا کہ وہ سابق وقت کی طرح اس بار بھی مستعدی سے کووڈ کے خلاف لڑائی میں سرکار کا ساتھ دیں۔