متاثرہ مریضوں کے رابطے میں آنے والے افراد کا پتہ لگانے اور ٹیسٹنگ کیلئے کارروائی تیز
کورونا وائر س کی وبائی بیماری میں تیزی کے بیچ جموں کشمیر میں نئے ویر ئنٹ اومیکرون کا بھی پھیلا ﺅ جاری ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 10نئے معاملات سامنے آنے کے ساتھ متاثر ین کی تعداد 23تک پہنچ گئی ہے ۔ دس نئے معاملات سامنے آنے کے بعد ان کے رابطے میں آنے والے افراد کیلئے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ کے احکامات صادر کئے گئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق کوووڈ کیسوں میں آئے روز تیزی کے بیچ نئے ویر ئنٹ اومیکرون کا بھی جموں کشمیر میں پھیلاﺅ تیز ہوگا ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 10افراد کے ٹیسٹ اومیکرن کیلئے مثبت آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 23تک پہنچ گئی ہے ۔ محکمہ صحت کے ایک اعلیٰ آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جموں کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے نمونے حاصل کئے گئے تھے جن میں 24گھنٹوں کے دوران دس مزید افراد اومیکرون میں مبتلا پائیں گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ دس نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 23تک پہنچ گئی ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ 23معاملات میں سے 6مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں گھروں کو رخصت کیا گیا ہے ۔ جبکہ ساتھ ہی تین غیر مقامی مسافر شامل تھے جن کے نمونے اننت ناگ میں لیے گئے تھے اور وہ پہلے ہی واپس لوٹ چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت متحرک عمل ہے اور متاثرہ شہریوں کے رابطے میں آنے والے افراد کا پتہ لگانے کیلئے کام کر رہی ہیں جن کا بھی ٹیسٹ کرایا جائے گا ۔