اور اگلے مالی سال میں آٹھ اعشاریہ سات فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی/ورلڈ بینک
سرینگر/12جنوری/سی این آئی// ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں بھارتی معیشت کے 8 اعشاریہ تین فیصد کی شرح سے ترقی کرنے کا امکان ہے۔ ورلڈ بینک نے اگلے مالی سال کیلئے بھارت کی مجموعی گھریلو پیداوار GDP کو بہتر کرکے آٹھ اعشاریہ سات فیصد کردیاہے۔ جس سے نجی شعبے کی جانب سے بنیادی ڈھانچہ میں اور زیادہ سرمایہ کاری اور جاری اصلاحات سے ہونے والے فوائد کی عکاسی ہوتی ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق اپنے تازہ ترین رپورٹ”عالمی اقتصادی توقعات“ میں ورلڈ بینک نے کہا کہ موجودہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات، مالیاتی شعبے کی امید سے بہتر بحالی اور موجودہ جوکھم کے باوجود، مالیاتی شعبے کے چیلنجوں سے نمٹنے سے متعلق اقدامات کے ذریعہ بھی ترقی کے امکانات کو تقویت فراہم ہوگی۔ورلڈ بینک نے یہ بھی کہاکہ رواں مالی سال میں عالمی اقتصادی ترقی کم ہوکر چار اعشاریہ ایک فیصد پر آجائے گی جبکہ اگلے مالی سال میں یہ مزید کم ہوکر تین اعشاریہ دو فیصد ہی رہ جائے گی۔