سبھی اہل افراد کووڈکا احتیاطی ڈوز لگوائیں:وزیر اعظم مودی کی اپیل
سرینگر/11جنوری/سی این آئی// وزیر اعظم نریندر مودی کے ملک میں بڑھتی کوروناکی لہر پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے لوگوںسے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ مناسب طرز عمل پر عمل کرنا نہ چھوڑیں۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے سبھی اہل لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ کووڈ کا احتیاطی ڈوز لگوائیں، جبکہ بھارت میں احتیاطی ڈوز لگنا شروع ہوگئےہیں۔ انہوں نے ا±ن سبھی لوگوں کی تعریف بھی کی، جنہوں نے ٹیکہ لگوایا تھا۔ ایک ٹوئٹ میں مودی نے کہا کہ کووڈ-ا±نیس سے نمٹنے کیلئے ٹیکہ کاری سب سے موثر ذریعہ ہے۔احتیاطی ڈوز لینے کے پہلے دن متعلقہ افراد کے 9 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے۔صحت کی دیکھ بھال کرنے والوں، فرنٹ لائن کارکنوں اور 60 سال سے زیادہ عمر کے ایسے افراد،جو دوسری بیماریوں کا شکار ہیں، انہیں کل سے کووڈ-ا±نیس کی احتیاطی ڈوز لگانے کا سلسلہشروع کیا گیا ہے۔ نئی دِلی میںRML اسپتال کے کووڈ ٹیکہ سینٹر کی انچارج ڈاکٹر نیلم رائےنے آکاشوانی کو بتایا کہ احتیاطی ڈوز کیلئے لوگوں میں کافی جوش وخروش پایا جارہا ہے۔