تین غیر مقامی شہری پہلے ہی واپس لوٹ چکے ہیں ، دو مقامی شہریوں کی حالت مستحکم / محکمہ صحت
کورونا وائر س کی وبائی بیماری کے پھیلاﺅ میں تیزی کے بیچ جموں کشمیر میں اومیکرون نے بھی سر اٹھایا جس دوران کشمیر میں تین غیر مقامی باشندوں سمیت پانچ افراد اس بیماری میں مبتلا پائیںگئے ۔ محکمہ صحت کے اعلیٰ آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تین غیر مقامی شہری واپس چلے گئے ہیں جبکہ دو مقامی شہریوں جو اومیکرون میں مبتلا پائیںگئے کی حالت مستحکم ہے ۔اطلاعات کے مطابق کوووڈ کیسوں میں آئے روز تیزی کے بیچ نئے ویر ئنٹ اومیکرون نے بھی کشمیر میں سر اٹھا لیا ہے جس دوران کشمیر میں پانچ افراد کے ٹیسٹ اومیکرون کیلئے مثبت آئیں جن میں سے تین غیر مقامی سیاح تھے ۔ محکمہ صحت کے ایک اعلیٰ آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیر میں سوموار کو اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جبکہ منگل مزید چار افراد کے ٹیسٹ مثبت آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ اومیکرون میںمبتلا پانچ کیسوں میں سے تین غیر مقامی مسافر شامل ہیں جن کے نمونے اننت ناگ میں لیے گئے تھے اور وہ پہلے ہی واپس لوٹ چکے ہیںجبکہ دو مقامی ہے جن میں سے شوپیان سے تعلق رکھنے والا شخص اور ا±ڑی کی حاملہ خاتون جن کا ٹیسٹ اومیکرون کیلئے مثبت پایا گیا تھا، وہ مستحکم ہیں اور وہ صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت متحرک عمل ہے اور مقامی دو شہریوں کے رابطے میں آنے والے افراد کا پتہ لگانے کیلئے کام کر رہی ہیں جن کا بھی ٹیسٹ کرایا جائے گا ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل جموں میں اومیکرون کے تین کیسز سامنے آئے تھے جو پہلے ہی صحت یاب ہو چکے تھے۔